About

تعارف جامعہ محمودیہ

Jamia-Mahmoodia

جامعہ محمودیہ کا قیام کی سنگ بنیاد۱۹۹۴ شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزئی رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک سے رکھی گئی اور اس کے بانی پیر طریقت، ولی کامل، حضرت پیرا یا ز احمد نقشبندی دامت برکاتھم ہیں۔ جامعہ کی بنیاد محض توکل علی اللہ پر ایک خیمہ سے کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کل کا خیمہ آج پرکشش عمارت پر مشتمل جامعہ بن چکا ہے۔

  • جامعہ محمودیہ کراچی کے انتہائی پسماندہ علاقہ سجن گوٹھ میں واقع ہے جس کے اطراف میں کچی آبادی اور گوٹھ ہیں، حسن گوٹھ، مواچھ گوٹھ وغیرہ ہیں۔
  • جامعہ محمودیہ میں شروع ہی سے بنین و بنات دونوں شعبوں کی بنیاد رکھی گئی، چند طلباء وطالبات سے تعلیم کا آغاز ہوا آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سینکڑوں طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
  • جامعہ محمودیہ میں قاعدہ ناظرہ ، حفظ ، تجوید، شعبہ کتب، شعبہ اسکول کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا انتظام ہے۔
  • جامعہ محمودیہ طلباء و طالبات کے کھانے، علاج معالجہ، کتب کا بلا معاوضہ کفیل ہے۔
  • جامعہ محمودیہ شعبہ بنات میں مکمل درس نظامی (دورہ حدیث شریف) کی تعلیم کا انتظام ہے اور جامعہ کا رزلٹ سو فیصد آتا ہے۔
  • جامعہ محمودیہ میں طلباء وطالبات کی تعلیم کے ساتھ تربیت کا بھی اعلی انتظام ہے ہفتہ واراصلاحی بیان کے ذریعہ تربیت کی جاتی ہے۔
  • جامعہ محمودیہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے اور نہ ہی حکومت سے کسی قسم کی کوئی گرانٹ لیتا ہے، محض اللہ تعالی کے فضل وکرم اور آپ حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے۔
  • جامعہ محمودیہ کا سالانہ اڈٹ کرا یا جاتا ہے۔
Jamia-Mahmoodia-sajan-goth-karachi-24
Jamia-Mahmoodia-sajan-goth-karachi-26

مستقبل کے اہداف

  • دار الافتاء کا قیام۔
  • وسیع لائبریری۔
  • اساتذہ کرام کیلئے فیملی رہائش کا انتظام۔
  • طلباء کیلئے ہاسٹل کا نظام۔
  • لعمار فاؤنڈیشن اینڈ ویلفیر ٹرسٹ۔

طریقہ تعاون

جامعہ محمودیہ سجن گوٹھ کراچی کے لیے امدادی رقم درج ذیل لنک پر موجود پتہ اور بینک اکاؤنٹ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔ اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے، ایسی مدات کو جامعہ محمودیہ میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتا ہے۔

رابطہ کریں